پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

گلگت بلتستان ماضی میں کئے گئے وعدوں کا حساب کس سے لیا جائے، علامہ حسن ظفر

شیعہ نیوز:معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ جب بھی شمالی علاقہ جات میں انتخابات کا زمانہ آتا ہے مخصوص عناصر اپنے جھوٹ کا پٹارا لے کرگلگت اور اسکردو پہنج جاتے ہیں۔ اپنی رہائش گاہ پر آئے ہوئے شمالی علاقہ جات کے افراد پر مشتمل ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں سے سوال کیا کہ کیا ماضی میں یہی پارٹیاں گلگت بلتستان پر حکومت نہیں کرتی رہیں آج بلند بانگ دعوے کرنے والے جواب دیں کہ ماضی میں کئے گئے وعدوں کا حساب کس سے لیا جائے۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے مذیدکہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں سے جھوٹے وعدوں کا سلسلہ اب بند ہونا چائیے اورگلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنا کر وہا ں کے عوام کو اُن کا حق ملنا چائیے یہ وہ علاقہ ہے جہاں کے لوگوں نے اپنے زور بازوسے ڈوگراراج کو شکت دے کر پاکستان میں شمولیت اختیار کی تھی

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close