پاکستانی شیعہ خبریں

گلگت، گندم کی قیمت میں اضافے کے خلاف اسلامی تحریک جمعہ کے روز لائحہ عمل کا اعلان کرے گی

شیعہ نیوز: گلگت بلتستان میں گندم کی قیمت میں اضافے کے خلاف اسلامی تحریک کل جمعہ کے روز اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

آئی ٹی پی کے صوبائی قائدین نے بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کر رکھی ہے۔

شیخ میرزا علی کی قیادت میں آئی ٹی پی کے قائدین نے نگر، نومل، حراموش، بگروٹ، جلال آباد سمیت گلگت کے دیگر علاقوں کے دورے کیے اور مقامی عمائدین و عوام کو اعتماد میں لیا۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ عارف واحدی کی شہر کرمان میں دہشت گردی کے المناک سانحہ کی شدید مذمت

عوامی رابطہ مہم کے بعد اسلامی تحریک جمعہ کے روز اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

یاد رہے کہ جی بی میں گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد سیاسی و عوامی سطح پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ سکردو میں گزشتہ دس روز سے مسلسل احتجاج ہو رہا ہے۔

بلتستان کے دیگر اضلاع میں بھی مظاہرے جاری ہیں۔ ادھر گلگت میں بھی گزشتہ دو روز سے احتجاج کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button