پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

گلگت، جلوس عزا میں شیعہ سنی اتحاد کا عملی مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گلگت میں محرم الحرام کے دوران مسلکی ہم آہنگی کا مثالی نمونہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جلوسوں میں اہل سنت اور اسماعیلی برادری کے اکابرین شریک ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز 7 محرم الحرام کے جلوس کے لئے اہل سنت کے رہنما راجہ نثار ولی نے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی، وہ خود بھی جلوس کے ساتھ ساتھ رہے۔

آج مجینی محلہ میں 8 محرم کے مجالس اور جلوسوں میں بھی اہل سنت کے کئی عمائدین سمیت اسماعیلی برادری کی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ پیپلزپارٹی کے سینئر نائب صدر جمیل احمد، اقبال رسول بھی جلوس میں موجود رہے۔ گزشتہ روز اہل سنت اور اسماعیلی برادری کے عمائدین نے مرکزی جامع مسجد امامیہ کا دورہ کیا تھا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

یاد رہے گلگت کے معروف عالم دین آغا راحت حسین نے محرم سے پہلے جمعہ کے کئی خطبات میں زور دے کر کہا تھا کہ مجالس کے دوران کسی کی دل آزاری سے گریز کریں اور اہل سنت و اسماعیلی برادری کے لوگوں کو بھی مجالس میں لائیں۔ محرم شروع ہوتے ہی قومی امن تحریک نے بھائی چارے اور مسلکی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات شروع کیے۔ جس کے نتیجے میں مثالی ہم آہنگی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close