
ترقی کے حکومتی دعوے محض بیانات تک محدود ہیں ،شبر میثمی
شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ ساڑھے تین کروڑ سے زیادہ آبادی والے شہر میں انتظامات کا یہ عالم ہے کہ ترقیاتی کاموں کے نام پر کھدائی کرکے سارے شہر کو فریادی بنا دیا ہے شہر کے نالوں کی صفائی کا شور مچایا جاتا رہا مگر آج تک تمام نالے صاف نہ ہو سکے شہر میں پھیلا ہوا کوڑا بیماریوں کا سبب بن رہا ہے ملکی ترقی کے حکومتی دعوے محض بیانات اور جلسوں تک ہی محدودہیں ،سرکاری اداروں کا کوئی پُرسان حال نہیں ،صحت،توانائی اور تعلیم سمیت بنیادی ضروریات کے تمام شعبے عوام کو سہولتیں دینے کے بجائے مشکلات سے دوچار کرنے میں مگن ہیں ملک کے بیشتر حصوں میں سوئی گیس کی عدم فراہمی،طبی سہولتوں کے فقدان اور تعلیمی اداروں کی حالت زار نے عام عادمی کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے حکومت کا اولین فرض ہے کہ عام آدمی کے معمولات زندگی کو بہتر بنائے، عوام بھوک اور بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔