پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پی ایس 102، شیعہ علماء کونسل نے عقربہ فاطمہ کی حمایت کا اعلان کردیا

شیعہ نیوز: شیعہ علما کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر مولانا سید حسن رضا رضوی، جنرل سیکریٹری مولانا شیخ سجاد ہاتمی،گلگت کے جنرل سیکریٹری مولانا گلاب حسین شاکری نے پی ایس 102 کے مرکزی آفس میں پیپلز پارٹی کی نامزد امیدوار سیدہ عقربہ فاطمہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران الیکشن اور عوام کی بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا جس کے بعد شیعہ علماء کونسل کے عہدیداران نے پی ایس 102 کی امیدوار سیدہ عقربہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر علامہ حسن رضا رضوی نے عوام سے اپیل کی کہ 8 فروری کو تیر کے نشان پر مہر لگاکر سیدہ عقربہ فاطمہ کو کامیاب بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button