پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حکومت کی نا اہلی زائرین میں کورونا وائرس پھیلنے کا سبب ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہاکہ وفاقی حکومت کا تفتان میں قائم کردہ قرنطینہ سینٹر پوری قوم نے دیکھ لیا ہےتفتان قرنطینہ میں پندرہ روز سے زائرین ایک ہی مقام پر رہنے پر مجبور ہیں۔ تفتان میں ایران سے آئے زائرین کو ہجوم کی شکل میں رکھا گیا ہے۔حکومت چاہتی ہے کہ جن زائرین میں کرونا وائرس نہیں وہ بھی کرونا کے شکار ہو جائیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ ڈی جی خان میں پنجاب حکومت کے قائم کردہ قرنطینہ سینٹر کا پول کھل چکا ہے۔ڈی جی خان کے قرنطینہ میں 750زائرین کو چودہ روز سے قیدیوں کی طرح رکھا گیا ہے۔ڈی جی خان کے قرنطینہ میں 750قیدیوں کو حکومت کی جانب سے کھانے پینے سمیت کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی۔

انہوں نے کہاکہ 750زائرین کو چودہ روز بعد بھی قرنطینہ سے نہیں نکالا جارہا ہے۔چودہ دنوں کے دوران کوئی حکومتی شخصیت یا میڈیکل ٹیم ان زائرین کے پاس نہیں پہنچی۔چیف جسٹس پاکستان نے بھی کہہ دیا ہے پاکستان میں کرونا حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آیا ہے۔سپریم کورٹ نے کرونا پرحکومتی کوتاہی کی نشاندہی کی ہے۔چیف جسٹس صاحب کے ریماکس حکومت کی نالائقی پر مہر ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہاکہ وفاق اور پنجاب حکومت نمود نمائش کی بجائے ان زائرین کے حالات پر رحم کھائے۔پنجاب حکومت کی بے حسی اور نا اہلی پوری طرح عیاں ہو چکی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر صحت فورا ًڈی جی خان قرنطینہ کا دورہ کریں۔پنچاب حکومت ڈی جی خان میں تمام ضروری اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button