پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حکومت کرونا کی آڑ میں زائرین کونشانہ بنانے کی مذموم مہم بند کرے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ الائنس پاکستان کے صدرعلامہ رضی جعفرنقوی نے بارگاہ حسینی پی ای سی ایچ سوسائٹی میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اداروں کی جانب سے مقامات مقدسہ سے واپس آنے والے زائرین پر شکوک و شہبات کا اظہار کرتے ہوئے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے جیسے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب زائرین ہیں۔اس طرح کا بے بنیاد پروپیگنڈہ ملت تشیع کی دل آزاری کے ساتھ ساتھ مسلکی تفریق کا بھی باعث بن سکتا ہے۔

علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہاہے کہ کرونا وائرس کی آڑ میں زائرین کے خلاف جاری مذموم مہم بند کی جائے، ملک میں موجود ایسے عناصر کو لگام دینے کی ضرورت ہے جو نفاق بین المسلمین کے لئے کوشاں ہیں۔

علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ بیس کروڑ سے زائد کی آبادی میں چند مشتبہ کیسز کو بنیاد بناکر پورے ملک میں خوف و ہراس پیدا کرنا اور مخصوص مسلک کو نشانہ بنانا غیر دانشمدانہ فعل ہے، اس سلسلے میں حکومت کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ہنگامی یا غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لئے موثر لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن یہاں صورتحال اس کے بر عکس ہے۔

انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس وقت تفتان باڈر پر ہزاروں زائرین کھلے آسمان تلے بے سہارا بیٹھے ہیں ان کو فی الفور ان کے گھروں پر روانہ کیا جائے، ان کے اہل خانہ اس وقت شدید پر یشانی و اذیت میں مبتلا ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت ہم سے بھرپور تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

اجلاس میں علامہ حسین مسعودی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار قلندری، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ رجب علی بنگش، شبر رضا، یعقوب شہباز، مہدی عباس، ثروت رضوی، قاسم نقوی، نیئر علی و دیگر نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button