مشرق وسطی

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا سیدحسن نصر اللہ اور اسما‏عیل ھنیہ سے اظہار تشکر

شیعہ نیوز:رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سید محمد حجازی کی شہادت پر ، سید حسن نصر اللہ اور اسما‏عیل ہنیہ کے تعزیتی پیغامات کا شکریہ ادا کیا ہے۔

منگل کے روز حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ اور حماس کے سربراہ اسما‏عیل ہنیہ کے نام اپنے الگ الگ مراسلوں میں رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سید محمد حجازی کی رحلت پر بھیجےگئے تعزیتی پیغامات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حزب اللہ اور حماس کے مجاہدین نیز فلسطینی قوم کی کامیابی اور سلامتی کی دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے ڈپٹی کمانڈر ، جنرل سید محمد حجازی، اتوار کی شب دل کا دورہ پڑنے کے باعث شہید ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close