مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

آیت اللہ العظمی سیستانی، یکجہتی و اتحاد کو تقویت پہنچا رہے ہیں۔ مصطفی الکاظمی

شیعہ نیوز:عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے ایک بیان میں کیتھولک رہنما پوپ فرانسس کے حالیہ دورہ عراق اور نامورمرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی سے ان کی ملاقات کا ذکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے بزرگ مرجع تقلید اور کیتھولک رہنما ہمارے لئے امید اور پائیدار سماجی امن کی راہ کو مستحکم بنا رہے ہیں۔

پوپ فرانسس نے گذشتہ ہفتے عراق کا تین روزہ دورہ اور نجف اشرف میں آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات کی تھی جبکہ اس ملاقات کا عالمی ذرائع ابلاغ میں وسیع پمیانے پر انعکاس کیا گیا۔

اس ملاقات سے متعلق سوشل میڈیا پر جس بات کا بہت چرچا رہا اور جسے بہت زیادہ سراہا گیا وہ فلسطینی عوام کی حمایت میں آیت اللہ العطمی سیستانی کا موقف ہے۔

اس ملاقات میں پوپ فرانسس نے دہشت گردوں کے مقابلے اورعراق کے ستم رسیدہ عوام کی حمایت میں مرجعیت اور شیعہ مسلمانوں کے کردار کی قدردانی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button