پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی میں حضرت امام خمینی کی برسی کا عظیم الشان اجتماع

شیعہ نیوز: کراچی میں حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی چھتیسویں برسی کی مناسبت سے، امام خمینی اور وحدت اسلامی کے زیر عنوان ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا جس میں ممتاز سیاسی اور مذہبی عمائدین نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق تحریک بیداری امت مصطفی کے زیر اہتمام کراچی کے نشتر پارک میں حضرت امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے منگل کو ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا۔ امام خمینی اور وحدت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ اس عظیم الشان اجتماع میں ممتاز شیعہ اور سنی علمائے کرام، سیاستدانوں، یونیورسٹی اساتذہ اور اسلامی انقلاب کے طرفداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ، امام خمینیؒ کی برسی کی مناسبت پر خانہ فرہنگ ایران میں کانفرنس کا انعقاد

اس عظیم الشان اجتماع سے خطاب میں کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کونسلیٹ کے سربراہ واحد اصغری نے اسلامی انقلاب کا مختصر تاریخچہ بیان کرتے ہوئے، حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے بعض منفرد نظریات منجملہ، اسلام کے سیاسی نظریے، وحدت مسلمین کی ضرورت اور غاصب صیہونی حکومت کے بارے میں امام رحمت اللہ علیہ کے ٹھوس موقف کا ذکر کیا۔

اس اجتماع سے خطاب میں دیگر مقررین نے بھی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی قیادت میں اسلامی انقلاب کی کامیابیوں کا ذکر کیا اور عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد نیز اسلامی بیداری کی تقویت میں آپ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button