پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے بڑی خوشخبری

شیعہ نیوز:عراقی ائیر لائن نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستانی میڈيا کے مطابق عراقی ائیر لائن "فلائی بغداد” کی جانب سے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ائیرلائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ "فلائی بغداد” عراق کے مقدس شہر نجف اشرف سے لاہور اور کراچی کے لیے پروازیں شروع کررہی ہے۔

فلائٹ آپریشن 16 جولائی 2021 سے شروع کیا جائے گا جس کے تحت "فلائی بغداد” پاکستان سے عراق ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی، پہلے مرحلے میں نجف اشرف سے کراچی فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا جب کہ دوسرے مرحلے میں نجف اشرف سے لاہور کے لئے باقاعدہ پروازیں شروع ہوجائيں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close