مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

مآرب جنگ میں بڑی کامیابی، یمنی فورسز شہر سے صرف 5 کلومیٹر کی دوری پر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی فوج کی صوبہ مآرب کے جنوب میں سعودی عرب اور منصور ہادی کے کرائے کے فوجیوں کے خلاف پیشقدمی جاری ہے مآرب کے جنوب سے سعودی عرب کے کرائے کے فوجی فرار ہوگئے ہیں۔
۔
المسیرہ نیوز کے مطابق یمنی فوج کی صوبہ مآرب کے جنوب میں سعودی عرب اور منصور ہادی کے کرائے کے فوجیوں کے خلاف پیشقدمی جاری ہے مآرب کے جنوب سے سعودی عرب کے کرائے کے فوجی فرار ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مآرب کے جنوب میں یمنی فوج کی پیشقدمی جاری ہے اس علاقہ میں یمنی فوج نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے روضہ جہم اور وادی ذنہ کے اطراف کے پہاڑوں کو آزاد کرالیا ہے۔یمنی فوج کی پیشقدمی کے نتیجے میں سعودی عرب اور منصور ہادی کے کرائے کے فوجی علاقہ سے فرار ہوگئے ہیں۔ یمنی فورسز اس کامیابی کے بعد مآرب شہر سے پانچ کلو میٹر کے فاصلے تک پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو یمن کے نہتے عربوں پر مسلط کردہ جنگ میں تاریخی شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button