
ایران امریکہ مذاکرات کے بارے میں محتاط طور پر پر امید ہوں، گروسی
شیعہ نیوز: عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں امریکہ اور ایران مذاکرات کے بارے میں محتاط طور پر پر امید ہوں۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں ایٹمی پروگرام کے حوالے سے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بارے میں محتاط طور پر پر امید ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : حماس کو غزہ پر حکومت کی اجازت نہیں دیں گے، امریکی صدر ٹرمپ
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے عالمی برادری کو یقین دہانیاں فراہم کر سکتا ہے۔ تاہم این پی ٹی اب پہلے سے کہیں زیادہ خطرے میں ہے۔ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہماری بڑی ذمہ داری ہے!
رافیل گروسی نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ روس اور چین شمالی کوریا کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام کے بارے میں بات چیت کے مخالف ہوں گے۔