دنیا

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نیتن یاہو سے عوامی نفرت میں اضافہ

شیعہ نیوز:عرب فورٹی ایٹ کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ اور اپوزیشن کے اہم رہنما بنی گانٹس کی مقبولیت صیہونی حکومت کے موجودہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے زیادہ ہو گئی ہے اور اگر صیہونی پارلیمنٹ کے انتخابات آج منعقد ہوں تو بنی گانٹس کی پارٹی نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی سے آگے نکل جائے گی۔

اس سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ صیہونی حکومت میں شامل جماعتوں کی مقبولیت کم ہو رہی ہے اور گذشتہ انتخابات کے مقابلے میں ان کی دس نشستیں کم ہوئی ہیں۔

اس سروے کے مطابق نیتن یاہو کی قیادت میں لیکوڈ پارٹی کی مقبولیت کم ہو رہی ہے اور انتخابات ہونے کی صورت میں وہ صرف چھبیس نشتسیں حاصل کر پائے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button