دنیا

اسرائیلی حکمراں جماعت میں اختلافات، نئے عام انتخابات کا امکان

شیعہ نیوز: اسرائیل کے حکمراں اتحاد میں پیدا ہونے والے اختلافات کے بعد صیہونی حکومت کے خاتمے اور ملک میں کنیسٹ کے نئے انتخابات کی تیاری کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے لیے ایوان میں پیش کردہ بل پر ا بتدائی رائے شماری کی۔ بل کے حق میں 61 اور مخالفت میں 54 ووٹ ڈالے گئے۔ بل پر مجموعی طورپر تین بار رائے شماری کی جائے گی اور اس کے بعد یہ بل نافذ العمل ہوگا۔

اسرائیلی حکومت نے تقریبا نصف ارکان نے موجودہ بحران پر پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے اور ملک میں نئے انتخابات کے حق میں رائے دی۔

خیال رہےکہ اسرائیل کی موجودہ حکمراں جماعت لیکوڈ اوراس کی اتحادی ’’ بلیو وائٹ‘‘ پارٹی کے درمیان نئے مالی سال کے بجت اور کابینہ کی آئینی کمیٹی کو فعال بنانے کے حوالے سے اختلافات پائے جاتے ہیں۔

بلیو وائٹ پارٹی کے رہنما اور وزیر دفاع بینی گینٹز نے وزیراعظم نیتن یاھو پراقتدار سے چمٹے رہنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خود کو کرپشن کیسز میں بچانے کے لیے پارلیمنٹ اور وزارت عظمیٰ کے عہدے کا سہارا لینے کی کوشش کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button