گمشدہ ہونے والے اسرائیلی فوجی کی القدس سے لاش بر آمد
شیعہ نیوز: اسرائیلی فوجی جس کی گمشدگی کا اعلان غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے 2 روز قبل کیا گیا تھا، فلسطینی شہر قدس کے علاقے ’’حزما‘‘ میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔
عرب ای مجلے عرب48 کے مطابق یہ اسرائیلی فوجی منگل کے روز قدس شریف کے گرد و نواحل سے لاپتہ ہوگیا تھا، جس کو ڈھونڈنے کے لئے اسرائیلی پولیس کی جانب سے ایک آپریشن بھی شروع کیا گیا تھا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوج اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں لاپتہ فوجی العریب ساگی بن ڈیویڈ کی حزما چیک پوسٹ کے قریب سے لاش ملی ہے۔
علاقائی میڈیا کے مطابق اس اسرائیلی فوجی کو گولی کا نشانہ بنا کر مارا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے صیہونی پولیس کی جانب سے تاحال کوئی رپورٹ نشر نہیں کی گئی۔
’’ساگی بن ڈیویڈ‘‘ نامی اسرائیلی فوجی فلسطینی گاؤں حزما اور صیہونی بستی معالیہ ادومیم کے درمیان واقع اسرائیلی فوجی اڈے عناتوت سے باہر نکلا تھا اور پھر کبھی واپس نہ پلٹا۔