اسلامی تحریکیںمشرق وسطی

غرب اردن سے متعلق نیتن یاہو کے بیان پر حماس کا ردعمل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے اس انتخابی نعرے کے ردعمل میں جس میں اس نے غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کرلینے کی بات کی ہے کہا ہے کہ نیتن یاہو کے بیانات فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی حکومت کی دشمنانہ پالیسیوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ غرب اردن میں صیہونی بستیوں کو اسرائیلی حکومت کے زیرقبضہ علاقوں میں ضم کرلینے کے نیتن یاہو کے بیانات سے حقیقت تبدیل نہیں ہوگی اور غاصبوں کے منصوبوں کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی جد و جہد ایک لمحے کے لئے بھی نہیں رکے گی ۔

فوزی برہوم نے کہا کہ صیہونی حکومت کے لئے امریکہ کی حمایت اور صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو برقرار کرنے کے لئے علاقے کی بعض عرب حکومتوں کی بے قراری نیز غرب اردن میں استقامتی تحریک کو کچلنے کے تعلق سے فلسطینی انتظامیہ کا رویّہ اور بیہودہ مذاکرات یہ وہ باتیں ہیں جن کی وجہ سے نیتن یاہو نے اس طرح کا گستاخانہ انتخابی وعدہ کیا ہے ۔

صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے منگل کو باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ اگر وہ الیکشن جیت جاتے ہیں تو غرب اردن میں صیہونی بستیوں اور غرب اردن کے بعض اہم علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرلیں گے ۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close