مشرق وسطی

غرب اردن میں صیہونی فوج کی گھر گھر تلاشی، 17 فلسطینی گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں کل سوموار کے روز اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے کریک ڈاؤن میں 17 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض صیہونی فوج نےحسب معمول فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ گھروں میں لوٹ مار اور توڑپھوڑ کی اور خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔

الخلیل کے شمال میں العروب کیمپ میں تلاشی کے دوران فلسطینی لڑکوں حسام احمد البدوی، منجد احمد البدوی اور معن نایف البدوی کو حراست میں لے لیا۔

مغربی الخلیل میں بیت کاحل کے مقام پر تلاشی کےدوران راید سالم العطاونہ، قسم ھیثم عصافرہ، اسید صبری الزھور اور اذنا سے مروان ھدیب کو گرفتار کیا گیا۔

غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم سے محمد عبدالسلام الجندب، الشیخ رمزی نعالوہ، یوسف مہنا، معتصم تیسیر علیان، صلاح دحیلیہ، احمد کباریہ اور عبداللہ ناصر کو گرفتار کیا گیا۔

رام اللہ کے نواحی علاقے البیرہ سے محمد المحسیری، مغربی نابلس کے علاقے تل سے سابق اسیر عمر عبداللطیف اشتیہ اور تلفیت سے حسام ماھر منصور کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button