اہم پاکستانی خبریںپاکستانی شیعہ خبریں

فورتھ شیڈول میں نام ڈلتے ہی گستاخ اشرف آصف جلالی ملعون کی حکومت کو دھمکیاں

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ) : تحریک لبیک کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی گستاخ دختر رسول اشرف آصف جلالی ملعون نے فورتھ شیڈول میں نام آتے ہی حکومت اور اداروں کو دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں۔
گستاخ حضرت فاطمہ ؑ اشرف آصف جلالی ملعون نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے میرے حوالے سے رویہ ٹھیک نہ کیا تو تنگ آمد بجنگ آمد کی نوبت آ جائے گی۔

لاہور میں کارکنوں سے گفتگو میںاشرف جلالی ملعون نے ایک مرتبہ پھر ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں مسلسل برملا اعلان کر رہا ہوں کہ میں نےجو گفتگو کی، شرعی طور پر اس میں ہر گز کوئی قابل اعتراض بات نہیں بلکہ وہ قرون اولیٰ سے لے کر آج تک کے جمہور مسلمانوں کا عقیدہ ہے۔

گستاخ اشرف جلالی ملعون نے اپنی گستاخی پر ڈٹےرہتے ہوئے کہا کہ میں نے قرآن و سنت کیخلاف کوئی لفظ نہیںبولا ہے، میرے خلاف مسلسل کارروائی کی جا رہی ہے، مجھ پر فورتھ شیڈول لگایا گیا ہے، مختلف اضلاع میں میری داخلہ بندی کی گئی ہے۔

انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت اور اداروں کا رویہ ایسا ہی رہا تو پھر مجبوراً تنگ آمد بجنگ آمد کی نوبت آ جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button