دنیا

اسرائیلی بستیوں کی توسیع اور آباد کاروں کی پر تشدد کاروائیوں کو روکا جائے، گوتریس

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے قاہرہ میں عرب سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ غزہ میں فلسطینی بہت زیادہ مصائب کا شکار ہیں اور یہ خطہ بڑے پیمانے پر تباہی کا شکار ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی بہت زیادہ مصائب کا شکار ہیں اور یہ خطہ بڑے پیمانے پر تباہی سے دوچار ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں غزہ میں جنگ دوبارہ شروع ہونے سے روکنے کے لیے تمام طریقے استعمال کرنے چاہئیں اور فلسطینی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا امریکی اشیاء پر 25 فیصد جوابی ٹیرف لگائے گا، جسٹن ٹروڈو

گوتریس نے زور دے کر کہا کہ غزہ کو فلسطینی ریاست کا حصہ ہونا چاہیے اور ہم غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کے لیے عرب لیگ کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہمیں انروا کے غیر معمولی کردار کو تسلیم کرنا چاہیے، جو ان مشکل حالات میں خدمات انجام دی رہی ہے اور میں اس تنظیم کے لیے مکمل مالی تعاون کا مطالبہ کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے کی صورت حال تشویشناک ہے اور حال ہی میں نقل مکانی کی نئی لہر اٹھی ہے جس کی گزشتہ دہائیوں میں مثال نہیں ملتی تھی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اسرائیلی بستیوں کی توسیع اور آباد کاروں کی طرف سے تشدد کو بند کیا جائے۔ غزہ کی تعمیر نو واضح سیاسی افق کے بغیر ممکن نہیں۔

انتونیو گوتریس نے وقت تلف کئے بغیر دو ریاستی حل کے لئے مؤثر ذرائع کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button