پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس سے ٹیلیفونک رابطہ

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین جماعت اسلامی کی غزہ ملین مارچ میں شرکت کرئے گی ۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا ٹیلیفونک رابطہ۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور شہید سید حسن نصر اللہ کی اسرائیلی جارحیت میں المناک شہادت پر تعزیت و تسلیت پیش کی، حافظ نعیم نے سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو جماعت اسلامی کی جانب سے مظلومین غزہ و فلسطین کے لئے منعقد ہونے والے ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی، جسے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قبول کرتے ہوئے انہیں ملین مارچ میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

یاد رہے مجلس وحدت مسلمین اور ملی یکجہتی کونسل بھی 7 اکتوبر کے دن کواسرائیلی بربریت کا ایک سال مکمل ہونے پر مظلومین غزہ و فلسطین اور لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل و امریکہ سے اظہار نفرت کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button