پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل کے ہاتھوں فلسطین میں ظلم و ستم ہو رہا ہے مگر مسلمان بالکل چپ سادھے ہوئے ہیں،علامہ حافظ ریاض نجفی

شیعہ نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے حیوان ناطق انسان کو اللہ تعالیٰ نے شعور اور عقل عطا کیا ہے اور اسے اپنے اخلاق کو بہتر بنانے کا حکم دیا، جسے علم الاخلاق کے مطابق خود سازی کہا جا سکتا ہے، انسان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے گھر، محلے اور پوری دنیا میں اچھے اخلاق کو پھیلائیں۔ انہوں نے کہا قرآن مجید کا حکم ہے کہ انسان کا وجود دوسروں کیلئے فائدہ مند ہونا چاہیئے۔ جتنا کوئی انسانوں کو فائدہ پہنچائے گا، اتنا ہی اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کا مقام بلند ہو گا۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ سرور کائنات ختم الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوری دنیا کی بھلائی کی دعوت دی اور مدینہ میں اسلامی حکومت قائم کر کے ایک نمونہ بھی پیش کر دیا کہ تمام شہری مسلمان ہوں یا غیر مسلم ہر کسی کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ فلسطین میں ظلم و ستم ہو رہا ہے مگر مسلمان بالکل چپ سادھے ہوئے ہیں، مساجد چرچ گرائے جا چکے ہیں، اسکول گھر تباہ ہو چکے ہیں مگر کوئی ظلم کیخلاف آواز بلند کرنیوالا نہیں، فلسطینیوں کے پاس کھانے پینے کی چیزیں ختم ہو چکی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ میڈیا اور مالی ا مداد کے ذریعے غزہ کے مسلمانوں کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اسرائیل کو اسلحہ فراہم کر رہی ہے مگر فلسطین کی حمایت کیلئے یمن کے حوثی، لبنان کی حزب اللہ اور ایران لڑ رہے ہیں مگر باقی ممالک بالکل خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان اسلامی ایٹمی ملک ہونے کے باوجود شرمناک حد تک فلسطینیوں کے مدد سے لاتعلق ہو چکا ہے۔ انہوں نے کوئی جو ہے وہ حل پیش نہیں کیا چونکہ ہم خدا کے احکامات پر عمل نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا ہم قائداعظم کی عزت کرتے ہیں کہ انہوں نے فلسطین کے مسئلے پر اصولی موقف اختیار کیا اور واضح کیا کہ غاصب اسرائیلی ریاست کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی عزت کرتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور امام خمینی کی عزت کرتے ہیں کہ انہوں نے فلسطین کیلئے آواز بلند کی اور ہر سال یوم القدس منانے کا اعلان کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button