
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
ہمیں جنرل حجازی جیسے مخلص کمانڈر پر فخر ہے: حسن نصراللہ
شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے مرحوم جنرل حجازی کی گرانقدر خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم جنرل حجازی اسلامی مزاحمت کے بہترین حامی اور پشتپناہ تھے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ مرحوم جنرل حجازی کئی برسوں تک لبنان میں خدمات انجام دیتے رہے اور اسلامی مزاحمت کےمخلص اور سچے حامی اور پشتپناہ تھے۔
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ مرحوم جنرل حجازی پسندیدہ اخلاق اور اچھی صفات سے آراستہ تھے ، اسلامی مزاحمت کو ایسے بااخلاق کمانڈروں کی بہت ضرورت ہے اور ہمیں ایسے مخلص کمانڈروں پر فخر بھی ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے اس سے قبل اپنے ایک پیغام میں مرحوم جنرل حجازی کے انتقال پر رہبم معظم انقلاب اسلامی کو تعزیت اور تسلیت پیش کی تھی۔