مشرق وسطی

غزہ کے باشندوں کے جبری انخلاء کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، حماس

شیعہ نیوز:حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے کہا کہ نیتن یاہو مذاکراتی عمل کو کنٹرول کرنے کا دعویٰ کر کے اپنی کابینہ کے سخت گیر لوگوں کو مطمئن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حماس کے رہنما نے زور دے کر کہا کہ ہم ٹرمپ کے بیانات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں اور غزہ سے اپنی قوم کے جبری انخلاء کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بین الاقوامی برادری سے کہتے ہیں کہ وہ فلسطینی قوم کے مستقل اور خودمختار ملک بنانے کے حق خوداردیت کی حمایت کرے۔

اسماعیل رضوان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہم عرب لیگ سے کہتے ہیں کہ وہ فلسطینی قوم کی حمایت اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے مضبوط موقف اختیار کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض اپنی ذمہ داریوں سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں، امید ہے کہ ثالث ممالک،قابضوں کو معاہدے کی شقوں پر عمل درآمد پر مجبور کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button