فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا جائے، حماس کی مسلمانوں سے اپیل
شیعہ نیوز : حماس نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ مختلف ممالک میں فلسطین کے حق میں اور صہیونی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا جائے۔
الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم بڑھنے کے ساتھ مقاومتی تنظیم حماس نے دنیا کے مختلف ممالک میں بسنے والے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ فلسطین کے حق میں اور صہیونی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونی فوج، ٹینک اور اڈے حزب اللہ کے تابڑ توڑ حملوں کی زد میں
تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی جنایات کی وجہ سے لاکھوں فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔ صہیونی فورسز نے گھروں کو آگ لگادی ہے۔ ہسپتالوں اور رہائشی مراکز پر بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔ صہیونی فوجی حکام فلسطینیوں کو شمالی غزہ سے ہجرت پر مجبور کرنا چاہتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں رہنے والے مسلمان جمعہ کے دن عوامی مظاہرے کرکے صہیونی حکومت کے خلاف احتجاج کریں۔