اسلامی تحریکیں

حماس کا روسی قیادت سے فلسطینی عوام پر مظالم اور ایرانی دفاع پر تبادلہ خیال

شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے روس کے صدر کے مشیر برائے مشرق وسطیٰ و افریقہ اور نائب وزیر خارجہ میخائل بوغدانوف سے ماسکو میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری نسل کشی اور غرب اردن میں بڑھتے ہوئے مظالم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد کی قیادت موسیٰ ابو مرزوق نے کی۔ ابو رمرزوق حماس کے بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے قابض دشمن کی وہ سنگین درندگی بیان کی جو فلسطینی عوام اور ان کی مقدس جگہوں پر ڈھائی جا رہی ہے۔ خاص طور پر غزہ میں جاری مکمل تباہ کاری اور نسل کشی کو اجاگر کیا گیا، جس میں معصوم بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے صیہونی حکومت نے ایک اور ایف 35 جنگی طیارہ مارگرایا

اس کے علاوہ وفد نے قابض اسرائیل کی یروشلم شریف میں بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں اور مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی توسیع کی مذمت کی، جو فلسطینی سرزمین کو روز بروز تنگ کر رہی ہے۔

روس کے ساتھ اس ملاقات میں ایران پر قابض اسرائیل کے ناجائز حملے پر بھی بات ہوئی، جہاں وفد نے ایران کے دفاع کا حق تسلیم کرتے ہوئے اس پر ہونے والے مظالم کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ حماس نے کہا کہ اگر قابض اسرائیل کو اس جنگ میں کامیابی مل گئی تو یہ پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہوگا۔

روس کے نمائندے میخائل بوغدانوف نے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا اور اس جنگ کو روکنے، محاصرے ختم کرنے، اور انسانی امداد کی رسائی کے لیے روس کی سفارتی کوششوں کی تفصیل دی، خاص طور پر اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل میں کی جانے والی کوششوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے حماس اور روس کے درمیان جاری مشاورت کی اہمیت کو بھی تسلیم کیا۔

حماس کے وفد میں موسیٰ ابو مرزوق کے علاوہ ابو زہری، بشار شلبی، محمد العیلہ اور روس میں حماس کے نمائندے ایاد ابو زہیر بھی شامل تھے۔

قابض اسرائیل اپنی وحشیانہ درندگی میں مسلسل بیس ماہ سے زائد عرصے سے غزہ پر تباہ کن حملے کر رہا ہے۔ یہ حملے بے دریغ قتل عام، گھروں اور بستوں کی تباہی، اور امریکہ و اسرائیل کے مشترکہ امدادی مراکز کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ سخت محاصرے اور فلسطینیوں کو قحط سالی کی صورت حال میں دھکیلنے کے مترادف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button