دنیا
حماس اب بھی مضبوط اور طاقتور ہے، اسرائیلی ذرائع ابلاغ
شیعہ نیوز: اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ نو مہینے جارحیت کے باوجود حماس کی دفاعی طاقت کمزور نہیں ہوئی ہے۔
المیادین نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے غزہ میں حماس کی دفاعی طاقت کو اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملوں سے حماس کی طاقت پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چینی وزارت خارجہ کا امریکہ سمیت نیٹو کو سخت انتباہ
صہیونی میڈیا نے غزہ کی صورت حال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نو مہینے سے جاری حملوں کے باوجود غزہ میں حماس کی کاروائیاں جاری ہیں اور اسرائیلی فوجیوں کو آسانی سے نشانہ بنارہی ہے۔
اسرائیلی ذرائع نے مزید کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم بہت جلد خود کو مزید منظم اور دفاعی طور مستحکم کرسکتی ہے۔