اسلامی تحریکیںمشرق وسطی

حماس کی پادری عطا اللہ پر قاتلانہ اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے سرکردہ فلسطینی عیسائی رہنما اور القدس میں رومن آرتھوڈوکس چرچ کے پادری بشپ عطا اللہ حنا پر اسرائیل کی طرف سے کیے گئے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے اردن میں زیرعلاج عیسائی رہنما عطا اللہ حنا کو ٹیلیفون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر اسماعیل ھنیہ نے عطا اللہ حنا کو زہر دے کرہلاک کرنے کی صیہونی سازش کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ حملہ صیہونی مجرموں کے جرائم میں ایک نیا اضافہ ہے۔ قابض صیہونی دشمن فلسطینی قوم اور اس کے مذہبی اداروں اور شخصیات کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نشانہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے عیسائی پادری کی جلد صحت یابی کی دعا بھی۔ اس موقع پر بشپ حنا نے بتایا کہ صیہونی جاسوسوں نے انہیں زہر دے قتل کرنے کی ناکام سازش تیار کی تھی۔ مگر اب وہ کافی بہتر ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطین کے سرکردہ عیسائی پادری اور رومن آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ بشپ عطا اللہ حنا نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے انہیں اسرائیلی فوج نے زہر دے کر جان سے مارنے کی کوشش کی تھی مگر ان کی زندگی بچ گئی اور اسرائیل کی خطرناک سازش ناکام ہوگئی ہے۔

عیسائی پادری عطا اللہ حنا کو نامعلوم زہر کھلائے جانے کے بعد پہلے القدس کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا اور وہاں سے انہیں اردن لے جایا گیا ہے۔ اردن میں ڈاکٹروں نے فوری طبی امداد فراہم کرکے عطا اللہ حنا کی زندگی بچا لی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button