حماس رہنماؤں کی گرفتاری خوف زدہ کرنے کی ناکام صیہونی کوشش ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ قابض صیہونی دشمن کی طرف سے جماعت کے خلاف جاری کریک ڈاؤن اور گرفتاری کی مذموم مہمات کا مقصد جماعت اور کارکنوں پر دہشت طاری کرنے کی مذموم صیہونی کوشش ہے۔
رپورٹ کے مطابق حماس نے اپنے رہنماؤں کی بلا جواز گرفتاری پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں خوف اور دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی مذموم کوشش ہے۔
حماس کے رہنما عبد الحکیم حنینی نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں جماعت کے رہنماؤں کی گرفتاریوں پر اپنے رد عمل میں کہا کہ رہنماؤں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی مہم کا مقصد جماعت کو خوف زدہ کرنا ہے۔
حیننی نے زور دے کر کہا کہ جماعت کے کارکنان اور رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالنا اور انہیں طویل عرصے تک قید کی سزائیں دینا شرمناک ہے۔
حماس رہنما نے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی فوج کے درمیان جماعت کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے بڑھتے واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ رام اللہ اتھارٹی اور قابض صیہونی فوج نے حماس کے کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کی باریاں مقرر کر رکھی ہیں۔