
حماس کا جماعت کے سیاسی بیورو کے سرکردہ رہنما اسماعیل برہوم کی شہادت پر سوگ کا اعلان
شیعہ نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ میں جماعت کے سیاسی بیورو کے رکن اسماعیل برہوم کی قابض دشمن کے بزدلانہ حملے میں شہادت پر سوگ کا اظہار کیا ہے۔ برہوم کو قابض اسرائیلی فوج نے ناصر ہسپتال پر بمباری کے دوران اس وقت شہید کیا جب وہ کئی روز سے زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
یہ بھی پڑھیں : خانہ فرہنگ کراچی کے زیراہتمام پاکستانی خواتین کے نمائندہ وفد کا دورہ ایران
حماس نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اس نئے جرم کی مذمت کرتے ہیں، جس سے مقدس مقامات، زندگیوں اور صحت کی سہولیات پر دہشت گردانہ حملے کیے جا رہے ہیں۔یہ تمام بین الاقوامی اصولوں اور کنونشنوں کی خلاف ورزی اور ہمارے لوگوں اور ان کے رہنماؤں کے خلاف منظم طریقے سے جاری قتل عام کی مجرمانہ پالیسی کی تصدیق کرتا ہے۔
تحریک نے مزید کہا کہ شہید قائد اسلامی اور مذہبی وکالت کی علامت، غزہ کی پٹی میں تحریک کا ایک ستون اور ثابت قدمی، عنایت اور بے لوثی کی مثال تھے، انہوں نے اپنی زندگی فلسطین اور اس کے مقدس مقامات کے وفادار، اپنی وابستگی اور معاشرے میں پیش پیش رہے۔