مشرق وسطی

دل و جان سے ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، ابوآلاء الولائی

شیعہ نیوز: عراق کی سید الشہداء بریگیڈ کے سیکرٹری جنرل ابوآلاء الولائی نے ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عراقی مقاومتی تنظیم سید الشہداء بریگیڈ کے سیکرٹری جنرل ابوآلاء الولائی نے امریکہ کی جانب سے ایران کو دی جانے والی دھمکیوں پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام: درعا پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں متعدد افراد شہید اور زخمی

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ باوقار انسان کبھی بھی حق اور باطل، حضرت موسیٰ (ع) اور فرعون، حضرت محمد (ص) اور ابو جہل، اور ایران و امریکہ کے درمیان جاری جنگ میں غیر جانبدار نہیں رہ سکتا۔

سید الشہداء بریگیڈ کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ جس طرح ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے رہے، اسی طرح جب بھی ضرورت پڑی، ہم اپنی جان، ضمیر اور خون کے ساتھ ایران کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور اس کا دفاع کریں گے۔

ابوآلاء الولائی نے مزید کہا کہ ہمارے مستقل اور ناقابل تغیر اصول ہیں۔ اے خدا! تو گواہ رہنا!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button