مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

6 مہینوں تک مسلسل تل ابیب پر میزائيلوں سے آگ برسانے کی طاقت رکھتے ہیں: حماس

شیعہ نیوز: فلسطینی استقامتی محاذ کے میزائیل آپریشن کا نیا مرحلہ، تل ابیب پر مسلسل چھ ماہ تک راکٹ باری کی توانائی موجود ہے۔

فلسطینی استقامتی محاذ سے وابستہ عزالدین قسام بریگیڈ نے صیہونی اہداف پر دسیوں راکٹ اور میزائیل فائر کئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق غزہ میں الشاطی کیمپ پر صیہونیوں کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں القسام بریگیڈ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تل ابیب اور اشدود پر دسیوں راکٹ فائر کئے ہیں۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ استقامتی محاذ تل ابیب پر مسلسل چھ ماہ تک میزائیل داغے جانے کے آمادگی رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ میں واقع الشاطی کیمپ میں واقع دو فلسطینیوں کے گھروں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

صیہونی جنگی طیاروں کی اس وحشیانہ بمباری ميں چھے معصوم بچے دو خواتین سمیت دس افراد شہید ہوگئے ہیں۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ملبے سے صرف ایک نوزائدہ بچے کو زندہ نکالا جاسکا ہے۔

غزہ کے سیکڑوں شہریوں نے ان افراد کے جلوس جنازہ میں شرکت کی اور صہیونیوں کے اس وحشیانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

اس رپورٹ کے مطابق استقامتی محاذ نے ان شہدا کے خون کا بدلہ لینے کے لئے تل ابیب اور اشدود پر دسیوں راکٹ اور میزائیل فائر کئے۔ تلاابیب کے ساتھ ہی فرودگاه «بن گوریون» و شهرها «رمت گن»، «ریشون لتسیون» و «گفعات شموئیل” نامی علاقوں میں صیہونی ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ بن گورین انٹرنیشنل ائرپورٹ اور رامون نامی ہوائی اڈے کے لئے تمام غیرملکی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button