مشرق وسطی

قدس سٹی میں حماس کے ترجمان شہید

شیعہ نیوز: بعض آگاہ فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ حماس کے ترجمان "محمد ابراہیم حمادہ” غزہ میں صیہونی رژیم کی بمباری کے باعث شہید ہو گئے۔ محمد ابراہیم حمادہ کا تعلق مقبوضہ قدس کے قریب "صور” کالونی سے تھا جنہیں بعد میں صیہونی فورسز کے ہاتھوں غزہ میں جلاوطن ہونا پڑا تھا۔ تفصیلات کے مطابق، صیہونی رژیم نے چند روز قبل جبالیہ مہاجر کیمپ پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں محمد ابراہیم حمادہ شہید ہو گئے۔ محمد ابراہیم حمادہ کا تعلق اُن فسطینی قیدیوں سے تھا جنہیں 2011ء میں "وفا الاحرار” نامی قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت آزادی ملی تھی۔ اُن کا تعلق مقبوضہ قدس سے تھا مگر رہائی کے بعد انہیں غزہ جلا وطن کر دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ جمعہ کے روز سے حماس اور صیہونی رژیم کے درمیان فلسطین کے مقامی وقت صبح 7:00 بجے کے مطابق جنگ بندی کا آغاز ہوا۔ یہ جنگ بندی قابض صیہونی فورسز کی زمینی جنگ میں ناکامی اور تل ابیب کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں آئی۔ جنگ بندی کے معاہدے میں ثالثی کا کردار قطر اور مصر نے ادا کیا۔ اس جنگ کے نتیجے میں رفح اور خان یونس میں بکھرے فلسطینیوں نے غزہ میں قائم اپنے گھروں کی جانب لوٹنا شروع کر دیا ہے۔ حالانکہ غزہ ایک کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اسی دوران غزہ میں ایندھن اور انسانی امداد سے بھرے مال بردار بڑے ٹرک بھی داخل ہو رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button