
مشرق وسطی
آج تہران میں اور بہت جلد بیت المقدس میں جشن آزادی منائیں گے، حماس
شیعہ نیوز: حماس کی اعلی نگران کونسل کے رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران نے تاریخ کا رخ موڑ دیا۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کی اعلی نگران کونسل کے رکن خلیل الحیہ نے اسلامی انقلاب ایران کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی عوام غنڈہ گردی کے سامنے ڈٹ جائيں گے ، صدر پزشکیان
تہران میں 22 بہمن کی ریلی کے دوران آزادی اسکوائر پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خلیل الحیہ نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران نے تاریخ کا رخ موڑ دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ سے مقاومت اور فلسطینی عوام کا حامی رہا ہے اور آئندہ بھی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ دن نزدیک ہے جب ہم سب مل کر بیت المقدس میں آزادی کا جشن منائیں گے۔