پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان میں اسرائیل بھاری فنڈنگ سے فرقہ واریت کو ہوا دیتا ہے،صحافی حامد میرکا انکشاف

شیعہ نیوز : معروف صحافی وکالم نگار حامد میر نے اپنے تازہ کالم میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں اسرائیل بھاری فنڈنگ سے فرقہ واریت کو ہوا دیتا ہے۔

حامد میر نے مزید انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ اس واقعے سے پوری دنیا کو پتہ چل گیا کہ اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت کے اندر ایک مضبوط نیٹ ورک بنا رکھا ہے۔

اسرائیل کے جاسوسی نیٹ ورک صرف ایران، شام، عراق اور لبنان میں نہیں بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ اور پاکستان میں بھی موجود ہیں۔

کئی مسلم ممالک میں اسرائیلی نیٹ ورک مسلمان رہنماؤں کو براہِ راست ٹارگٹ کرنے کی بجائے ان ممالک میں فرقہ وارانہ نفرتیں بھڑکاتا ہے

اور مذہبی تعصب کی آگ بھڑکانے والوں کی خفیہ امداد کرتا ہے۔

حماس اور حزب اللّٰہ دراصل اسرائیل کی جارحانہ پالیسی کے ردِ عمل میں قائم ہوئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button