اہم پاکستانی خبریں

کوئٹہ، پیپلز پارٹی کے دفتر پر دستی بم حملہ، 5 افراد زخمی

شیعہ نیوز: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شرپسندوں کی جانب سے پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر دستی بم حملے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سریاب روڈ پر گاہی خان چوک پر واقع پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر کے قریب نامعلوم شرپسندوں نے دستی بم پھینکا ہے۔ جس کے دھماکے سے پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ جبکہ شرپسند موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ایدھی ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیر لیا ہے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بلوچستان کے نگراں وزیر داخلہ زبیر جمالی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ شرپسند عناصر عوام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رہے گی۔ کسی کو بھی امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے۔ انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والے شہریوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button