پاکستانی شیعہ خبریں

ہنگو،’’ اتحاد امت مسلمہ کانفرنس ‘‘کا انعقاد شیعہ سنی علماء کی شرکت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خیبر پختونخوا کی قدیم دینی درسگاہ جامعہ العسکریہ ہنگو میں بانی مدرسہ علامہ شیخ جواد حسین کی برسی کے موقع پر ’’اتحاد امت مسلمہ‘‘ کے عنوان سے کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔

’’اتحاد امت مسلمہ‘‘ کانفرنس میں شیعہ سنی علمائے کرام نے شرکت کی جبکہ میزبانی کے فرائض علامہ خورشید انور جوادی نے انجام دیئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں آئی ایس او پاکستان کےنو منتخب صدر زاہد مہدی کا مختصرتنظیمی تعارف

کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ اقبال بہشتی، صوبائی صدر ایس یو سی علامہ حمید امامی، ایم ڈبلیو ایم کے علامہ جہانزیب جعفری، علامہ ارشاد علی، علامہ شیر افضل، مدرسہ شہید عارف الحسینی کے پرنسپل علامہ نذیر حسین مطہری، علامہ جمیل حسن شیرازی، علامہ سید عامر حیدر شمسی، علامہ عناب علی، علامہ سید قیصر عباس الحسینی سمیت مختلف شخصیات نے شرکت و خطابات کئے۔ کانفرنس میں ہنگو، کوہاٹ اور اورکزئی سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button