
حرم امام رضا ؑ میں حضرت علی اصغرؑ کے عنوان پر بین الاقوامی پروگرام منعقد ہوگا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجمع جہانی حضرت علی اصغر ؑ کی جانب سے حرم مطہر امام رضا ؑ میں حضرت علی اصغر ؑ کے عنوان سے بین الاقوامی سیمینار منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے 1000 علماء، دانشور اور محققین شریک ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی یوم عزاداری حضرت علی اصغر علیہ السلام کی طرف سے بین الاقوامی سیمینار 3 جولائی بروز ہفتہ بمطابق 22 ذی قعد حرم امام رضاؑ میں موجود آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کے قدس ہال میں منعقد ہوگا جس میں 65 ممالک و اقوام سے شیعہ اور عالم اسلام کے ایک ہزار علماء، دانشور اور محققین شرکت کررہے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں حجت الاسلام ’’محسنی اژہ ای‘‘ ایران کے سربراہ عدلیہ منصوب
یہ آنلائن اجلاس صبح8:30 بجے سے ظہر 12:30 بجے تک منعقد ہوگا جو مندرجہ ذیل لنکس پر براہ راست دیکھا جاسکتا ہے۔
یوٹیوب:
https://www.youtube.com/channel/UCnfhzg4DjW2jCzz-5oztOCQ
ویب سائٹ
:http://Ali-asghar.org
اسکائپ
:https://join.skype.com/zPVTJBBympiH
اس سیمینار میں حضرت علی اصغر علیہ السلام پر ہونے والے ظلم و ستم کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور انسانی معاشرے کو اس بات کی طرف توجہ دلائی جائے گی کہ:
بای ذنب قتلت؟
انہیں کس جرم میں قتل کیا گیا ؟۔