مشرق وسطی

یورپ کے ساتھ براہ راست جنگ میں داخل ہوگئے ہیں، محمد البخیتی

شیعہ نیوز: یمن کی مقاومتی تحریک انصار الله کے پولیٹیکل بیورو محمد البخیتی نے کہا کہ غزہ میں جاری صیہونی جارحیت کے خاتمے تک اسرائیل کے خلاف ہمارے حملے جاری رہیں گے۔

انہوں نے المیادین کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی کہ یمن پر جارحیت کے بعد امریکہ و برطانیہ کے جنگی اور تجارتی بحری جہاز ہمارے جائز ہدف میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

انصاراللہ کے رہنما نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے برطانوی فوجی کشتی کو بحیرہ احمر میں نشانہ بناکر امریکی اتحاد کو انتباہ کیا ہے کہ یمن پر حملے کی صورت میں سخت جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : حسین امیر عبداللہیان پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر اسلام آباد پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ ہماری فورسز امریکہ و برطانیہ کے ساتھ ڈائریکٹ جنگ میں اترنے کے لئے پُر امید ہیں۔ ہماری سرزمین پر امریکی و برطانوی فورسز کی موجودگی ہمارے لئے باعث مسرت ہو گی کیونکہ اس طرح ہم کھل کر دشمن کے اہداف کو نشانہ بنا سکیں گے نیز ہماری قوم متحد بھی ہو جائے گی۔

محمد البخیتی نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کو چاہئے کہ وہ غزہ پر اپنی جارحیت روک دیں تاکہ ہم ان کے بحری جہازوں کو نشانہ نہ بنائیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے امریکی بحری جہاز کے قریب کھڑے برطانوی بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

قبل ازیں جمعرات کو یمن کی مسلح افواج کے ترجمان "یحییٰ سریع” نے اسی طرح کے ایک اور واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے امریکی بحری جہازوں کو ڈائریکٹ بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ اس مہلک حملے میں دیگر دو امریکی تجارتی بحری جہاز بال بال بچے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button