اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اے ایس اوکے مرکزی صدر حسن علی سجادی نے شجر کاری مہم کا آغازکردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن علی سجادی نے اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے خیرپور میں منعقدہ شجر کاری مہم کی آگاہی واک میں شرکت کی ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےحسن علی سجادی کا کہنا تھا کہ درخت ماحول میں توازن اور خوبصورتی لاتے ہیں، آکسیجن پیدا کرتے ہیں اور فضائی جراثیم جذب کر کے صاف ہوا مہیا کرتے ہیں۔ جبکہ مختلف امراض کی دوائی بنانے اور کوئلے میں بدل کر توانائی کا وسیلہ بنتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف ہم سائنس اور ٹیکنالوجی میں جتنی تیزی سے ترقی کر رہے ہیں دوسری طرف اتنی ہی تیزی سے بدلتی ہوئی ماحولیاتی تبدیلیوں سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اس دور میں درختوں اور جنگلات کی کمی کی وجہ سے حیاتیات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور انسان دن بہ دن مزید ماحولیاتی آلودگی میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اس آلودگی سے بچنے کا آسان ترین حل ماحول دوست درخت لگانا اور جنگلات کو آباد کرنا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں تعلیمی نصاب سمیت مکمل امور میں تمام طبقات کے حقوق کا خیال رکھا جائے

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، اسلام کہتا ہے کہ شجرکاری ایک صدقہ جاریہ ہے۔ اس امن و سلامتی کے دین کا پیغام انسانیت کی خدمت ہے، اسی سلسلے میں اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے شجرکاری مہم 20 فروری تا 10 مارچ جاری ہے۔ اس شجرکاری آگاہی واک کے ذریعے میں تمام ملت پاکستان، حکومت سندھ و پاکستان، تمام ملی و قومی تنظیموں، سول سوسائٹی بالخصوص اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے کارکنوں سے گذارش کرتا ہوں کہ اس موسم بہار میں درخت لگا کر انسانیت کو فائدہ پہنچائیں اور جو درخت پہلے سے لگے ہوئے ہیں ان کی دیکھ بھال کر کے انسانیت کو تازہ اور خوشحال ماحول فراہم کریں۔آخر میں مرکزی صدر نے اپنے ہاتھوں سے پودا لگا کر ضلع کے اندر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button