مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حشد الشعبی نے عراق میں داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق میں عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی نے صوبہ دیالہ میں داعش کے کئی خفیہ ٹھکانے تباہ کردئے ہیں۔

عراقی ذرائع سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی نے صوبہ دیالہ کے محمد عباس نامی علاقے کے قریب داعش دہشت گرد گروہ کے متعدد خفیہ ٹھکانوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔ اس آپریشن کے دوران عراق کی الحشد الشعبی کے جوانوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا ہے۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی ملک کو داعش سے پوری طرح پاک کرنے کے لئے ملک گیر سرچ آپریشن میں مصروف ہے لیکن اس کو اس آپریشن میں امریکی دہشتگردوں کی جانب سے رکاوٹوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

سپاہ قدس کمانڈر اور سردار محاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشدا لشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کے کاررواں پر امریکی دہشتگردوں کے حملے کے بعد عراقی پارلیمنٹ ملک سے دہشتگرد امریکی فوج کے انخلا کا بل پاس کرچکی ہے اور عراقی عوام اور حکام امریکا سے اپنے دہشتگردوں کو فوری طور پر واپس بلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button