مشرق وسطی
حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر حملوں میں اسرائیل ملوث ہے۔ عبدالمہدی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ حشد الشعبی پر حملوں میں اسرائیل ملوث ہے۔
رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ تحقیقات اور شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ٹھکانوں پرہونے والے ڈرون حملوں میں اسرائیل ملوث ہے۔
عادل عبدالمہدی نے کہا کہ جنگ کا شروع کرنا آسان ہے لیکن اس کا خاتمہ اور اس سے نکلنا مشکل ہوجاتا ہے۔
عراقی وزیراعظم نے کہا کہ عراق، ایران اور سعودی عرب کے مابین مذاکرات کے لئے آمادہ ہےاور مذاکرات کے لئے کسی بھی ملک کا انتخاب کیا جا سکتا ہے اور اس سلسلے میں عراق بھی حاضر ہے ۔