مشرق وسطی

ایران میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار

شیعہ نیوز: ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج نے ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان میں 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حمزہ سید الشہداء ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج نے ملک کے شمال مغربی علاقہ میں ایک کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ دہشت گرد، صوبہ مغربی آذربائیجان میں دہشت گردانہ کارروائی کرنا چاہتے تھے۔

حمزہ سید الشہداء ہیڈ کوارٹر کے بیان کے مطابق ایک پیچیدہ کارروائی کے دوران غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں سے وابستہ انقلاب مخالف دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ حمزہ سید الشہداء کے جوانوں نے اس کارروائی میں دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close