مشرق وسطی

الحشد الشعبی کی ایک اور بڑی کامیابی

شیعہ نیوز: عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے بغداد میں ایک بڑی سازش کو ناکام بنانے کی اطلاع دی ہے۔۔

موازین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے بیان میں آیا ہے کہ رضاکار فورس کی خفیہ یونٹ نے آج دار الحکومت بغداد میں دہشت گردی کے ایک منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

اس بیان میں آیا ہے کہ رضاکار فورس کی خفیہ یونٹ نے داعش کے باقی بچے ایک سرغنہ پر نظر رکھی جو بغداد، صوبہ نینوا اور ترکی کے درمیان آمد و رفت کر رہا تھا۔

بیان میں آیا ہے کہ خفیہ شعبے نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے ایک بڑے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا۔

اس بیان میں آیا ہے کہ مذکورہ دہشت گرد جعلی شناخت سے بغداد میں آمد و رفت کر رہا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close