پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عالم اسلام سوگوار!سربراہ حزب اللہ لبنان سید حسن نصراللہ صاحبزادی سمیت اسرائیلی حملے میں شہید

واضح رہے کہ اسرائیلی میڈیا سمیت بعض دیگر غیرملکی ذرائع ابلاغ نے اس حملے میں سید حسن نصر اللہ کی صاحبزادی سید زینب نصراللہ کی شہادت کی خبر بھی فوری جاری کردی تھی۔

شیعہ نیوز : مجاہد عالم اسلام سربراہ حزب اللہ لبنان سید حسن نصراللہ اپنی صاحبزادی سید زینب نصراللہ سمیت اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے،حزب اللہ لبنان کے ذرائع نے تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزلبنانی دارالحکومت بیروت کے گنجان آباد علاقے ضاحیہ پر اسرائیلی و امریکی جنگی جہازوں کے میزائل حملے میں اسلامی مقاومت کے قائد سید حسن نصراللہ کے درجہ شہادت پر فائز ہوجانے کی باقائدہ تصدیق کردی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف سےایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

واضح رہے کہ گذشتہ روز کے اسرائیلی حملے میں سید حسن نصراللہ کی شہادت کی خبریں تیزی کے ساتھ صیہونی ذرائع ابلاغ کی جانب سے نشر کی جارہی تھیں لیکن حزب اللہ کے ذرائع کسی بھی قسم کی تصدیق یا تردید سے گریزاں تھے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی میڈیا سمیت بعض دیگر غیرملکی ذرائع ابلاغ نے اس حملے میں سید حسن نصر اللہ کی صاحبزادی سید زینب نصراللہ کی شہادت کی خبر بھی فوری جاری کردی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button