دنیاہفتہ کی اہم خبریں

حسن نصراللہ پر حملوں میں استعمال ہونے والا گائیڈڈ بم امریکی ساختہ تھا: امریکی سینیٹر کا انکشاف

شیعہ نیوز:امریکی سینیٹر مارک کیلی نے انکشاف کیا کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے حملوں میں استعمال ہونے والا گائیڈڈ بم امریکی ساختہ تھا، جس کا وزن 900 کلوگرام ہے اور یہ مارک ایٹی فور سیریز کا تھا۔ یہ بم واشنگٹن نے اسرائیل کو فراہم کیا تھا۔ اور اسی بمباری کے نتیجے میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ شہید ہو گئے۔

امریکی سینیٹر مارک کیلی نے یہ انکشاف ایسے میں کیا کہ جب امریکہ عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف جنگ کی بات کرتا ہے جبکہ سب سے بڑا دہشتگرد اور دہشتگردوں کا حامی خود امریکہ ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی لبنان کے مختلف علاقوں میں فضائی سفاکیت جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان پر اسرائیل کے شدید فضائی حملے کے نتیجے میں 105 افراد شہید اور 359 زخمی ہو گئے۔

یاد رہے کہ لبنان پر گذشتہ دنوں میں اسرائیل نے 216 حملے کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button