مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سید حسن نصر اللہ شہید سلیمانی کی برسی پر 3 جنوری کو خطاب کریں گے

شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ اگلے بدھ (3 جنوری 2024) کو چھ بجے کو شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی چوتھی برسی کے موقع پر خطاب کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے میڈیا تعلقات کے دفتر نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ سید نصر اللہ مزاحمتی پارٹی کی جنرل سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور اصحاب کو ان کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کریں گے۔

غزہ پر اسرائیلی جنگ کی تازہ ترین پیشرفت اور حزب اللہ اور صہیونی دشمن کے درمیان جاری فوجی محاذ آرائی تقریر کے ابواب میں سرفہرست ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی جہاد کی قیادت کا دورہ مصر، قاہرہ سے غزہ جنگ پر بات چیت

تفصیلات کے مطابق، سید حسن نصر اللہ خطے کے اہم مسائل خاص طور پر غزہ جنگ اور لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان سرحدی کشیدگی پر بات کریں گے۔

واضح رہے کہ IRGC کی قدس فورس کے سابق سربراہ جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی حشد شعبی پیرا ملٹری فورس کے سابق نائب سربراہ ابو مہدی المہندس 3 جنوری 2020 کو بغداد ایئرپورٹ کے قریب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر امریکی ڈرون حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

ان کی شہادت کے بعد، سید نصر اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اعلیٰ کمانڈروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ حملہ خطے سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا باعث بنے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button