
بغض حیدر ع آج بھی سینو کو جلا رہا ہے، کراچی کا معروف حلوائی بھی بےنقاب
انتہا پسندی اور مسلکی تعاصب کے پیچھے تکفیری طرز فکر کار فرما ہے جو مسلمانوں میں شدت پسندی اور آپسی اختلاف پیدا کر کے پاکستان کے معتدل مزاج معاشرے کو بری طرح متاثر اور برباد کر رہی ہے
شیعہ نیوز: اطلاعات کے مطابق کراچی کے مشہور و معروف حلوائی "عصر شیریں” انتہا پسندی اور مسلکی تعاصب برتنے لگے، 13 رجب کے پُرمسرت موقع پر کہ جب تمام مسلمان عقیدت و احترام کے ساتھ جشن ولادت امیرالمومنین و خلیفۃ المسلمین حصرت امام علی علیہ السلام کی خوشیاں منا رہے ہیں، ایسے میں عصر شیریں حلوائی نے گاہکوں کی جانب سے خریدے گئے کیک پر ولادت باسعادت حضرت امام علی علیہ السلام کا "جشن ولادت مبارک” لکھنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
عصر شیریں حلوائی کی جانب سے گاہکوں سے مسلکی تعاصب برتنے پر گاہکوں نے احتجاجاً عوام سے عصر شیریں کا مکمل معاشی بائیکاٹ کرنے کی اپیل کر دی ہے، گاہکوں کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور مسلکی تعاصب نے پاکستان کا معاشرہ زہر آلود کر دیا ہے اور مسلمانوں کے مابین نفرتیں اور اختلافات بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، اس انتہا پسندی اور مسلکی تعاصب کے پیچھے تکفیری طرز فکر کار فرما ہے جو مسلمانوں میں شدت پسندی اور آپسی اختلاف پیدا کر کے پاکستان کے معتدل مزاج معاشرے کو بری طرح متاثر اور برباد کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جشن مولود کعبہ حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے پر مسرت موقع پر ملک بھرمیں تقریب جاری
گاہکوں کی جانب سے حکومتی فوڈ ڈپارٹمنٹ سمیت دیگر تمام متعلقہ اداروں سے عصر شیریں کے خلاف فوری انضباطی قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ معاشرے میں شدت پسندی، مسلکی تعاصب اور نفرتیں پیدا کرنے والے ان تکفیری عناصر کی بیخ کنی کی جا سکے۔