
ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے وفد کی قونصلیٹ جنرل ایران سے کراچی میں ملاقات ، صدر ابراھیم رئیسی وساتھیوں کی شہادت پر تعزیت
اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے وفد کا تعزیت کیلئے تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا
شیعہ نیوز: ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے کراچی میں ایرانی قونصلیٹ پہنچ کر قونصل جنرل حسن نوریان سے ملاقات کی، وفد نے ایرانی صدر آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان و دیگر رفقاء کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر تعزیت پیش کی اور کہا کہ پوری پاکستانی قوم اس عظیم سانحہ پر ایرانی قوم کے ساتھ رابر کی شریک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہنگو، امامیہ علماء کونسل کے زیراہتمام شہدائے ایران کیلئے مجلس تکریم
وفد میں صدر علامہ محمد حسین رئیسی، سیکریٹری جنرل علامہ اصغر حسین شہیدی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید صادق رضا تقوی، نائب صدر علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ، علامہ نعیم الحسن رضوی، علامہ بدرالحسن عابدی شامل تھے۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے وفد کا تعزیت کیلئے تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔ وفد میں شریک علماء کرام نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی تحریر کئے۔