پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حضرت ابوذر غفاری سرمایہ دارانہ نظام کے سخت خلاف تھے،حسین مقدسی

شیعہ نیوز:حضرت ابو ذر غفاریؓ کا یومِ وصال قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا قائم کردہ یوم صحابیت ملک بھر میں عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر مختلف شہروں کی مساجد‘ امام بارگاہوں‘ درگاہوں میں مجالس عزاء اور سیمینار منعقد کئے گئے۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا کہ حضرت ابوذر غفاریؓ سرمایہ دارانہ نظام کے سخت خلاف تھے۔ انہوں نے ہمیشہ ناداروں اور مظلوموں پر ظلم و تشدد کیخلاف آواز اٹھانے کو شعار بنایا۔ انہوں نے جلاوطنی اور غربت کی موت قبول کی لیکن اللہ و رسولؐ کے فرامین پر سمجھوتہ نہ کیا۔ آغا حسین مقدسی نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں قیام امن کیلئے بیرونی دشمن کی سازشوں کو ناکام کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پر عمل ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button